*جنریٹو اے آئی(Generative AI) پروگرام کی شاندار لانچ* • پاکستانی انجینئرنگ میں انقلاب: نئی پی ای سی کا بنیاد
•
تحریر: انجینئر عارف روان
پاکستان انجینئرنگ کونسل
(PEC) نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے یکم دسمبر 2024 کو پہلا بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ جنریٹو اے آئی پروگرام لانچ کر دیا، جو پاکستانی انجینئرز کو عالمی معیار کے جدید ہنر سکھانے کا منفرد موقع فراہم کرے گا۔
*اس پروگرام کے ذریعے 15,000 سے زائد انجینئرز کو ایسی تربیت دی جائے گی* جو نہ صرف ان کی تکنیکی مہارتوں میں نکھار پیدا کرے گی بلکہ انہیں عالمی مارکیٹ میں بھی نمایاں مقام دلائے گی۔
*نئی پی ای سی کے معمار، انجینئر وسیم نذیر کی قیادت ، جدت کی ضمانت*
پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر وسیم نذیر کی قیادت میں پاکستان انجینئرنگ کونسل نے ایک نئی تاریخ رقم کی ہے۔ ان کا وژن پاکستان کے انجینئرز کو عالمی معیار پر لے جانا ہے اور یہ پروگرام اس خواب کی تعبیر ہے۔ وسیم نذیر کی قیادت نے ثابت کر دیا ہے کہ پاکستان جدید ٹیکنالوجی کی دوڑ میں کسی سے پیچھے نہیں۔ ان کا عزم اور دوراندیشی انجینئرنگ کے شعبے میں نئے دروازے کھول رہی ہے۔
یہ 12 ماہ کا پروگرام جدید دور کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا ہے اور درج ذیل خصوصیات کا حامل ہے:
• بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ سرٹیفکیشن
• ماہرین کی زیرِ نگرانی تربیت اور رہنمائی
• ہینڈز آن پروجیکٹس اور عملی تربیت
• عالمی شراکت داروں جیسے ICODE GURU، ASPIRE اور Pak Angels Silicon Valley کے ساتھ تعاون
• سلیکون ویلی کے ماہرین کے ساتھ نیٹ ورکنگ کے مواقع
*ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن پاکستان* نے ہمیشہ جدید تعلیم اور تربیت کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ہم نے پاکستانی انجینئرز کے لیے عالمی معیار کے مواقع کی ضرورت پر مسلسل زور دیا اور اس پروگرام کی کامیابی میں بھرپور تعاون فراہم کیا۔ یہ ہمارے نوجوان انجینئرز کے لیے ایک انقلابی قدم ہے جو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نکھارے گا۔
یہ پروگرام پاکستان کے انجینئرز کو نہ *صرف جدید مہارتوں* سے آراستہ کرے گا بلکہ عالمی صنعتوں میں ملازمت کے بہترین مواقع بھی فراہم کرے گا۔ انجینئر وسیم نذیر کی قیادت اور ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن کی کاوشوں نے ثابت کر دیا کہ پاکستان کے انجینئرز کسی بھی عالمی چیلنج سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ پروگرام محض ایک تربیتی کورس نہیں بلکہ پاکستان کی انجینئرنگ برادری کے لیے ایک سنگِ میل ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی انجینئرز عالمی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔ ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل اور انجینئر وسیم نذیر کی قیادت نے وہ کر دکھایا جو پہلے محض خواب تھا۔
#ProudToBeEngineer , #RiseEngineer
پاکستان زندہ باد، انجینئرنگ کونسل پائندہ باد!