Home
/
Breaking News
/
judicial News
/
Latest News
/
National News
/
News
/
اپرکرم کےعلاقے کونج علیزئی، مقبل، تری منگل اور پیواڑ میں بھی فائر بندی
اپرکرم کےعلاقے کونج علیزئی، مقبل، تری منگل اور پیواڑ میں بھی فائر بندی
فائر بندی کے بعد سیکورٹی فورسز کے دستے تعینات کئے گئے ہیں، ڈپٹی کمشنر
Imtiaz Ali Abbasi
اپرکرم کےعلاقے کونج علیزئی، مقبل، تری منگل اور پیواڑ میں بھی فائر بندی ہوگئی۔
ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود کے مطابق کونج علیزئی، مقبل، تری منگل اور پیواڑ میں بھی فائر بندی ہوگئی ہے۔
ڈی سی کرم کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لوئر کرم صدہ، خار کلے، میروکس، بالش خیل، سنگینہ، علی زئی، بگن، ٹالوکونج اور بادشاہ کوٹ میں فائر بندی ہوئی تھی۔
جاوید اللہ محسود نے بتایا کہ مختلف علاقوں میں 11 روزسے قبائل کے درمیان خونریز لڑائی جاری تھی، لوئر اور اپر کرم کے تمام مقامات پر فائر بندی کے بعد سیکورٹی فورسز کے دستے تعینات کئے گئے ہیں۔
اسپتال ذرائع کے مطابق 11 روزہ لڑائی میں 130 افراد جاں بحق اور 186 زخمی ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب کرم میں مختلف سڑکیں اور راستے آمدورفت کے لئےتاحال بند ہیں۔
اپرکرم کےعلاقے کونج علیزئی، مقبل، تری منگل اور پیواڑ میں بھی فائر بندی
Reviewed by Admin Panel
on
دسمبر 01, 2024
Rating: 5