اوورسیز پاکستانیوں کا حکومت پربڑھتا اعتماد، ڈالرز وطن بھیجنے میں ریکارڈ تو ڑدیا
پاکستانیوں نےصرف5ماہ میں آئی ایم ایف ڈیل سےڈبل ڈالرزوطن بھیجے
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
اوورسیز پاکستانیوں نے ڈالرز پاکستان بھیجنے کا ریکارڈ توڑدیا، صرف پانچ ماہ میں آئی ایم ایف ڈیل سےبھی زیادہ ڈالرز پاکستان بھیج ڈالے ۔
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے ورکرز ترسیلات زر کا ماہانہ اور پانچ ماہ کا ڈیٹا جاری کر دیا ہے ، نومبر 2024 ءمیں 2.91 ارب ڈالرکی ترسیلات زرموصول ہوئیں ، جولائی سے نومبر اوورسیز پاکستانیوں نے14.76 ارب ڈالروطن بھیج کر ریکارڈ بنادیا ہے ۔
نومبرمیں سعودیہ میں مقیم پاکستانی 73 کروڑ ڈالر وطن بھیج کر پہلے نمبر پر رہے، یو اے ای سے 62 کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے 41 کروڑ ڈالر وطن بھیجے گئے ، رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ میں ریکارڈ ترسیلات زر موصول ہوئیں، ورکرز ترسیلات زر میں ماہانہ بنیاد پر 5فیصد کمی،سالانہ بنیاد پر 29 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ ماہرین کا کہناہے کہ ترسیلات زر بڑھنے سے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس اور روپیہ مستحکم ہوگا۔
ہمارے واٹس ایپ چینل کو فالو کریں ، اور شوشل میڈیا پر فالو کریں