بیرون ملک بیٹھے ڈیجیٹل دہشتگردوں کو واپس لانا چاہیے، لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم
کرم ایجنسی میں ہونے والی خون ریز جھڑپوں میں کئی شہریوں کی جانیں گئیں، پریس کانفرنس
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ بیرون ملک بیٹھے ڈیجیٹل دہشتگردوں کو ملک میں واپس لانا چاہیے۔
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایکس سروس مین سوسائٹی کے صدر لیفٹینٹ ( ر ) عبدالقیوم کا کہنا تھا کہ ان کی تنظیم خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بڑھتی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کرم ایجنسی میں ہونے والی خون ریز جھڑپوں میں کئی شہریوں کی جانیں گئیں، اس پر خیبرپختونخوا کی حکومت اس پر انکوائری کرے اور مجرموں کو سزائیں دے۔
انہوں نے کہنا تھا کہ بیرون ملک سوشل میڈیا پر ڈیجیٹل دہشت گردی پھیلانے والوں کو واپس لا کر ان سے یہود و ہنود کے پیسوں کے بارے میں پوچھنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت پر پابندی لگانا ایک سیاسی فیصلہ ہے جو جماعت سیاسی دائرے میں آتی ہے ان پر پابندی نہیں لگنی چاہیے۔