موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف
اسٹیٹک آئی پی نہ رکھنے والے فری لانسرز سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے
امتیاز عباسی
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
پی ٹی اے نے فری لانسرز کی آسانی کے لیے موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف کرا دی۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق اسٹیٹک آئی پی کے ذریعے رجسٹریشن کے لیے فری لانسرز کو مشکلات کا سامنا تھا۔ اس سہولت سے اسٹیٹک آئی پی نہ رکھنے والے فری لانسرز فائدہ اٹھا سکیں گے۔
پی ٹی اے کے مطابق فری لانسرز وی پی این رجسٹریشن کے لیے اپنے موبائل نمبر رجسٹرڈ کروا سکیں گے اور اپنے موبائل ڈیٹا پروی پی این استعمال کرسکیں گے۔
ترجمان کے مطابق فری لانسرز کیلئے وی پی این رجسٹریشن کا عمل آئی ٹی کی ترویج کیلئے کیا گیا ہے۔ یہ عمل پی ٹی اے نے وی پی این رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے کیا گیا ہے۔ اب تک پی ٹی اے کے ساتھ 21 ہزار سے زائد وی پی اینز رجسٹرڈ کیے جاچکے ہیں۔
موبائل نمبر کے ذریعے وی پی این رجسٹریشن کی سہولت متعارف
Reviewed by Admin Panel
on
دسمبر 07, 2024
Rating: 5