انجینئر محمد البشیر شام میں عبوری حکومت کے وزیر اعظم بن گئے
شام میں عبوری حکومت کی سربراہی محمد البشیر کریں گے،عرب ٹی وی
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
انجینئر محمد البشیر شام میں عبوری حکومت کے وزیر اعظم بن گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق شام میں عبوری حکومت کی سربراہی محمد البشیر کریں گے، محمد البشیر باغیوں کی تحریک میں اہم کردار ادا کیا تھا البشیر کو عبوری مرحلے کو سنبھالنے کے لیے نئی حکومت کی تشکیل کا کام سونپا گیا ہے۔
انجینئر محمد البشیر کون ہیں؟
سالویشن گورنمنٹ کی طرف سے شائع کردہ رپورٹ کے مطابق انجینئر محمد البشیر 1986 میں ادلب کے جبل زاویہ علاقے میں پیدا ہوئے ان کے پاس انجینئرنگ، قانون اور انتظامی منصوبہ بندی کی متعدد قابلیت کے مالک ہیں۔
انہوں نے 2007 میں حلب یونیورسٹی سے الیکٹریکل اور الیکٹرانک انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی، مواصلات میں مہارت حاصل کی۔2010 میں انھوں نے وزارت تعلیم کے زیر انتظام انگریزی زبان کا ایک جدید کورس مکمل کیا۔
2021 میں انجینئر محمد البشیر نے ادلب یونیورسٹی سے شریعہ اور قانون کی ڈگری حاصل کی۔ اسی سال اس نے انتظامی منصوبہ بندی میں سرٹیفکیٹ اور سیریئن انٹرنیشنل اکیڈمی فار ٹریننگ، لینگویجز اور کنسلٹنگ سے پروجیکٹ مینجمنٹ میں سرٹیفیکیشن بھی حاصل کیا۔
انجینئر محمد البشیر نے سیرین گیس کمپنی سے منسلک گیس پلانٹ کے قیام کی نگرانی کرنے والے انجینئر کے طور پر کام کیا۔