ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاعات پر آپریشن: آئی ایس پی آر
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج جہنم واصل: آئی ایس پی آر
آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج جہنم واصل: آئی ایس پی آر
سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 2 خوارجیوں کو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارجی مارے گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیاہے ، ہلاک دہشتگرد علاقےمیں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر کارروائیوں میں ملوث تھے، خوارج کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولا بارود برآمد کر لیا گیاہے ۔
ا علاقےمیں مزیدخوارج کی موجودگی کےپیش نظرکلیئرنس آپریشن جاری، سیکیورٹی فورسزملک سےدہشتگردی کےمکمل خاتمےکیلئےپُرعزم ہیں۔