گورنر ہاؤس نے اقلتیوں کے تہوار منا کر انہیں عزت بخشی، کامران ٹیسوری
عوامی مسائل کو سننے اور دور کرنے کیلئے گورنر ہاؤس کوکھلا رکھا ہے، گورنرسندھ
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کو سننے اور دور کرنے کیلئے گورنر ہاؤس کو کھلا رکھا ہے، گورنر ہاؤس نے اقلتیوں کے تہوار منا کر انہیں عزت بخشی ہے۔
گورنر ہاؤس میں سندھ کلچر فیسٹیول کے انعقاد پر سندھی اجرک، ٹوپی پہن کرشہریوں نے فیسٹیول میں شرکت کی۔
گورنر سندھ کی فیسٹیول آمد پر شرکاء نے کھڑے ہو کر ان کا استقبال کیا روس، چین، جاپان، عمان، قطر، بحرین، بنگلادیش اور دیگر ممالک کے قونصل جنرل شریک ہوئے۔
کراچی میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت پر تمام قونصل جنرلز کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں، آج گورنر ہاؤس میں سندھی ثقافت کا تیسرا پروگرام منا رہے ہیں، ہم نے گورنر ہاؤس کو مثالی بنانے کا عزم کیا ہوا ہے۔
گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ عوامی مسائل کو سننے اور دور کرنے کیلئے گورنر ہاؤس کو کھلا رکھا ہے گورنر ہاؤس نے اقلتیوں کے تہوار منا کر انہیں عزت بخشی ہے گورنر ہاؤس سے بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام دیا ہے۔