ہنگو کےعلاقے ٹل میں شہید پاک فوج کے 6 جوانوں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی، آئی ایس پی آر
نمازجنازہ میں کورکمانڈرپشاورسمیت اعلیٰ عسکری اورسول حکام کی شرکت،آئی ایس پی آر
نمازجنازہ میں کورکمانڈرپشاورسمیت اعلیٰ عسکری اورسول حکام کی شرکت،آئی ایس پی آر
آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگوکےعلاقےٹل میں شہیدپاک فوج کے6جوانوں کی نمازجنازہ اداکردی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق نمازجنازہ میں کورکمانڈرپشاورسمیت اعلیٰ عسکری اورسول حکام نے شرکت کی،نماز جنازہ میں فوجی جوانوں اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نےبھی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دفاع وطن میں شہدا کی یہ عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،ہنگومیں سیکیورٹی فورسزاورخوارج کےدرمیان فائرنگ سے6جوان شہیدہوئے۔
ہنگوکےعلاقےٹل میں ہوانے والےشہدامیں نائب صوبیدارمحمدخالد،حوالدارجدیدعلی اورلانس نائیک ولایت حسین شامل ہیں ،لانس نائیک صفت اللہ،لانس نائیک شہیدرحمان اورسپاہی نظام الدین بھی شہدامیں شامل ہیں۔