گنے کا ریٹ کا حکومت نے نہیں مل مالکان نے 400 روپے من طے کیا325 کا خرید رہے ہیں، کسان
ظالم حکومتوں نے کسانوں کے گندم، کپاس اور گنے پر تباہ کر دیا ہے ، خالد حسین
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین خالد حسین کا کہنا ہے کہ اس وقت کسان بدحالی کا شکار ہیں کسان تنظیمیں مل کر اس جبر کے خلاف آل پاکستان کسان پارٹی کانفرنس بلا رہے ہیں۔
لاہورپریس کلب میں مرکزی چئیرمین کسان اتحاد خالد حسین کی پریس نےکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت کسان بدحالی کا شکار ہیں ظالم حکومتوں نے کسانوں کے گندم، کپاس اور گنے پر تباہ کر دیا ہے گنے کا ریٹ کا حکومت نے طے نہیں کیا مل مالکان نے 400 روپے ریٹ طے کیا۔
کسان اتحاد کے مرکزی چیئرمین خالد حسین کا کہنا ہے کہ ملز مالکان نے گزشتہ سال والا ریٹ ہی مقرر کیا ہے تمام تر زائد اخراجات کے باوجود یہ ریٹ دیا گیا ہے آج مل مالکان325روپےفی من کےحساب سے گنا خرید رہے ہیں، مل مالکان ہرٹرالی سے پچاس من تک کٹوتی کر رہے ہیں۔
مرکزی چیئرمین خالد حسین کا کہنا ہے کہ بیوروکریسی نےمریم نوازکورپورٹ دی ہے کہ 97 فیصد گندم کاشت ہوگئی ہے، جب گندم آئی گی تب حکومت پرحقیقت کھلے گی، گذشتہ سال گندم کا جنازہ تھا آج ہم نےگنےکا جنازہ پڑھا ہے، اب ہم ظلم کا مقابلہ کریں گےاورسڑکوں پرآئیں گے۔
چیئرمین کسان اتحاد کا کہنا تھا کہ ہم اپنےسرحدی محافظوں اورفصلوں کےجنازے اٹھا رہے ہیں، مریم نواز کو اگر زراعت کا نہیں پتہ تو کوئی زرعی ماہر مشیر رکھ لیں، ہم اب یہ ظلم مزید برداشت کریں گے۔