Home
/
Breaking News
/
Local News
/
National News
/
News
/
میانوالی ، تھانہ چاپری پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک
میانوالی ، تھانہ چاپری پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک
20 سے زائد دہشتگردوں نے بھاری اسلحہ کیساتھ تھانہ پر اچانک حملہ کیا
Imtiaz Ali Abbasi
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
میانوالی پولیس نے تھانہ چاپری پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بناتے ہوئے جوابی حملے میں 4 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کے پی کے سے متصل پنجاب کی بین الصوبائی سرحد پر عیسیٰ خیل سرکل کے تھانہ چاپری پر دہشتگرد حملہ آور ہوئے۔
20 سے زائد دہشتگردوں نے بھاری اسلحہ کیساتھ تھانہ پر اچانک حملہ کیا ۔
پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور دہشت گردوں نے تھانہ کی عمارت پر راکٹ لانچرز برسائے، ہینڈ گرنیڈز بھی پھینکے تاہم، تھانہ چاپری کا تمام عملہ محفوظ رہا اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
میانوالی ، تھانہ چاپری پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام، 4 دہشتگرد ہلاک
Reviewed by Admin Panel
on
دسمبر 01, 2024
Rating: 5