جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس، 25 غیرحاضر ملزمان کےدوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
وارنٹ گرفتاری انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کئے
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
جی ایچ کیو گیٹ حملہ کیس میں ملوث 25 غیرحاضر ملزمان کےدوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
جنرل ہیڈ کواٹرز (جی ایچ کیو) گیٹ حملی کیس میں ملوث ملزمان میں وزیراعلٰی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کےبھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں جبکہ دیگر ملزمان میں پی ٹی ائی کے سینیٹر شبلی فراز،کنول شوزب، مخدوم زین قریشی شامل ہیں، شہریار آفریدی،بلال اعجاز،راجہ راشد حفیظ کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے ہیں۔
عدالت نے سی پی او راولپنڈی کو ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کرانے کا حکم دےد یا ہے، انسداد دہشت گردی عدالت نےہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کے لئے اسپیشل ٹیم تشکیل دی جائے، سی پی او راولپنڈی آئندہ سماعت پر خود حاضرہوکر وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ پیش کریں۔