زمبابوے کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں تین تبدیلیاں
صائم ایوب، عامر جمال اور ابرار احمد کو ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ بنالیا گیا
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
زمبابوے کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کھلاڑی بلاوائیو پہنچ گئے، عثمان خان ، سفیان مقیم ، صاحبزادہ فرحان، عرفات منہاس ، عمیر بن یوسف اور قاسم اکرم براستہ دبئی بلاوائیو پہنچے۔
پاکستان ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا، حارث روف، حسیب اللہ ، محمد حسنین، عرفان خان، طیب طاہر، صائم ایوب ، ابرار احمد ، عامر جمال ، جہانداد خان ، عباس آفریدی پہلے سے بلاوائیو موجود ہیں۔ صائم ایوب ، عامر جمال اور ابرار احمد کو ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔
زمبابوے کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے لیے پاکستان کا سکواڈ سترہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ پاکستان ون ڈے سکواڈ کے کپتان محمد رضوان، عبداللہ شفیق، کامران غلام اور فیصل اکرم آج زمبابوے سے وطن واپس روانہ ہو گئے۔