ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکے ہیں، وفاقی وزیرخزانہ
وزیرخزانہ نےحالیہ میکرواکنامک پیشرفت اورمعاشی صورتحال کےبارےمیں آگاہ کیا
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر سےتجاوز کرچکے ہیں۔
وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب سےغیرملکی سرمایہ کاروں کےوفدنے ملاقات کی۔ ملاقات میں اعلیٰ سطح کےوفد میں زیادہ تر امریکی سرمایہ کارشامل تھےوزیرخزانہ نےحالیہ میکرواکنامک پیشرفت اورمعاشی صورتحال کےبارےمیں آگاہ کیااور وزیرخزانہ نے دیرینہ چیلنجز پر قابو پانے میں اہم کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے تاریخی طور پر دہرے خسارے کا مقابلہ کیا ہے، برآمدات میں اضافے کے باعث مالی اور کرنٹ اکاونٹ سرپلس ہیں، برآمدی شعبے کی بہتر کارکردگی میں بہتری سمیت معیشت درست سمت گامزن ہے،ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ارب ڈالر سےتجاوز کرچکے ہیں۔
محمداورنگزیب کا کہنا تھا کہ افراط زرسنگل ڈیجٹ میں،پالیسی ریٹ درست سمت میں گامزن ہے،وزیرخزانہ نے حکومتی جامع اصلاحاتی ایجنڈے بارے بھی بتایا، ملک کو درپیش آبادی اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز سے بھی آگاہ کیا، ہمارے ملک میں آبادی بڑھنے کی شرح 2.5 فیصد ہے، فوڈسیکیورٹی، بچوں کی نشوونما،اسکول سے باہر بچوں کے چیلنجز درپیش ہیں۔
وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف شرائط اوراسٹرکچرکل ریفارمزسےمتعلق سوالات کے جوابات دیئے ہیں اصلاحات پر عمل درآمد کیلئے آمادگی اور صلاحیت بہت اہم ہے،وزیرخزانہ نےمعاشی ترقی کو آگے بڑھانے میں نجی شعبے کے کردارپربھی زوردیاپالیسی فریم ورک حکومت کی ذمہ داری ، لیکن نجی شعبے کو قیادت کرنی چاہیے۔