ہائبرڈ فارمولانہیں جو بھی نیا فارمولا بنے گا، فیصلہ برابری پرہوگا: چیئرمین پی سی بی
اب بات لانگ ٹرم بنیادوں پر ہوگی صرف چیمپیئنزٹرافی کےلیے نہیں: محسن نقوی
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ فیصلے کریں گے جو کرکٹ کے لیے بہترین ہوں ، سب سے اہم پاکستان کی عزت ہے ، اب بات لانگ ٹرم بنیادوں پر ہوگی صرف چیمپیئنزٹرافی کےلیے نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا کہناتھا کہ ہائبرڈ فارمولانہیں جو بھی نیا فارمولا بنے گا، فیصلہ برابری کی بنیاد پرہوگا، ہم نے کرکٹ کو جتوانا ہے ، سب سے اہم پاکستان کی عزت ہے ، یہ نہیں ہوسکتا کہ یکطرفہ معاملات چلتے رہیں ، یہ ممکن نہیں کہ ہم بھارت جائیں ،مگر وہ پاکستان نہ آئیں ، اس معاملے کو ہمیشہ کے لیے حل کرنا ہے ، اب بات لانگ ٹرم بنیادوں پر ہوگی صرف چیمپیئنزٹرافی کےلیے نہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ جتنی توجہ پاکستان ٹیم کے اوپر دینی ہے اتنی انڈر19 پر بھی دینی ہے، مستقبل میں ہم پلان بنا رہے ہیں کیسے نوجوانوں کو بہتر موقع دینا اور کیسے انکو گرووم کرنا ہے۔
یاد رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 19 فروری 2025 سے پاکستان میں شروع ہونے جا رہی ہے لیکن بھارت نے پاکستان آ کر کھیلنے سے انکار کر دیاہے جبکہ پی سی بی بھی اپنے موقف پر ڈٹ گیا ہے جس کے باعث آئی سی سی مشکل میں پھنس گیا ہے اور کوئی راستہ نکلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔
دو روز قبل اس ضمن میں آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ بھی ہوئی جس میں کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا اور میٹنگ ملتوی کر دی گئی جبکہ براڈ کاسٹرز بھی کافی پریشان دکھائی دیتے ہیں ۔