وفاق کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم
فیصلے کا اطلاق 30 نومبر سے ایک فروری 2025 تک ہوگا
فیصلے کا اطلاق 30 نومبر سے ایک فروری 2025 تک ہوگا
وفاق کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی چھٹی ختم کر دی گئی۔
وفاقی نظامت تعلیم کے مطابق کئی روز تعلیمی ادارے بند رہنے کے باعث طلبا کی تعلیم کا حرج ہوا، تعلیمی اداروں میں کل سے ہفتے کا دن ورکنگ ڈے شمار کیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلے کا اطلاق 30 نومبر سے ایک فروری 2025 تک ہوگا۔