وزارت خزانہ نے ڈیزل و پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا
پیٹرول 3 روپے72پیسے فی لیٹرمہنگاکردیاگیا
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں3روپے29پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، حکومتی اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 258روپے 43 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول 3 روپے72پیسے فی لیٹرمہنگاکردیاگیا ہے حکومتی اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 252 روپے 10پیسے فی لیٹرمقرر کی گئی ہے۔
Notification of new prices of petroleum products by Farhan Malik on Scribd
وزارت خزانہ کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرنے کے بعد مٹی کا تیل62 پیسےفی لیٹر سستا ہوا ہے جبکہ لائٹ ڈیزل 48پیسےفی لیٹرسستا کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی نئی قیمت 164روپے 98 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 151روپے 73پیسے فی لیٹر ہوگی۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کر دہ نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم دسمبرسےہوگا۔
واضح رہے یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے 15 نومبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا۔