بانی پی ٹی آئی کی زندگی کوبی بی،گنڈاپوراوران کےحواریوں سےخطرہ ہے،فیصل واوڈا
ہمیں بانی پی ٹی آئی کی زندگی عزیزہے،فیصل واوڈا
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کوبی بی،گنڈاپوراوران کےحواریوں سےخطرہ ہے لیکن ہمیں بانی پی ٹی آئی کی زندگی عزیزہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں لکھا کہ بانی پی ٹی آئی کی زندگی کوبی بی، گنڈاپور اور ان کےحواریوں سےخطرہ ہے،میں آج بھی اپنی اس بات پرکھڑا ہوں اس کاپہلاثبوت مفرور بھگوڑے قاسم سوری کا ٹویٹ ہے۔
فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ قاسم سوری نےبانی پی ٹی آئی کے ذہنی توازن کھو بیٹھنے یعنی پاگل قرار دینے کا بیانیہ بنانے کی شروعات کی ہے، اب قوم سمجھ رہی ہےکہ یہ سب مل کر کیا کرنا چاہ رہ ےہیں؟ لیکن ہمیں بانی پی ٹی آئی کی زندگی عزیزہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں مزید لکھا کہ عمران خان کو اِن سے بچانا ہے، دوسری جانب علیمہ خان نے قاسم سوری کے اس گھٹیا ٹویٹ کی تردید کی ہے۔