تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر از خود نوٹس نمٹا دیا

اسلام آباد:  سپریم کورٹ نے سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر لیا گیا از خود نوٹس نمٹا دیا۔

سپریم کورٹ میں اعظم سواتی کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔

جسٹس مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ فوجداری واقعہ پر اعظم سواتی کیخلاف ایف آئی آر درج ہوئی تھی تو اس میں اعظم سواتی کی جائیدادوں کا معاملہ کدھر سے آ گیا؟ اگرچہ اعظم سواتی نے بطور وزیر کوئی اچھا کام نہیں کیا تھا۔

سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ فوجداری معاملے پر ٹرائل چل رہا ہے۔

جسٹس امین الدین خان نے ہدایت کی کہ اعظم سواتی کے ٹیکس یا جائیدادوں کے معاملے کو متعلقہ محکمہ دیکھے، جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ اعظم سواتی پر بطور وزیر اپنے آفس کے غلط استعمال کا الزام تھا۔

جسٹس امین الدین خان نے ہدایت کی کہ اعظم سواتی کے وکیل ویڈیو لنک پر موجود ہیں، اگر کوئی متاثرہ فریق ہے تو اعظم سواتی کیخلاف متبادل فورم سے رجوع کرے ساتھ ہی عدالت نے از خود نوٹس نمٹادیا۔