آج اگر سسٹم چل رہا ہے ملک بہتر ہو رہا ہے تو پیپلزپارٹی کے مرہونِ منت ہے، سردار سلیم حیدر
یہ لولی لنگڑی حکومت یہ چوں چوں کا مربہ صدر آصف علی زرداری کی وجہ سے چل رہی ہے، گورنر پنجاب
یہ لولی لنگڑی حکومت یہ چوں چوں کا مربہ صدر آصف علی زرداری کی وجہ سے چل رہی ہے، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا ملتان میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر کہنا تھا کہ آج اگر سسٹم چل رہا ہے ملک بہتر ہو رہا ہے تو پیپلزپارٹی کے مرہونِ منت ہےیہ لولی لنگڑی حکومت یہ چوں چوں کا مربہ صدر آصف علی زرداری کی وجہ سے چل رہی ہے
ملتان میں پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس کے موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو شہید خاندان کا وارث ہے اس پاکستان میں سیاست کی حقیقی نسل ذوالفقار علی بھٹو کی نسل ہےاسی خاندان کا فرزند بلاول بھٹو اس ملک کا حقیقی وزیراعظم ہے۔
اگلے انتخابات میں بلاول وزیراعظم ہونگےہم نے پنجاب میں جگہ بھیک میں نہیں اپنی طاقت سے لینی ہے میرے ہوتے ہوئے کسی کی جرت نہیں کہ پیپلزپارٹی کے ورکر پر ہاتھ ڈالےپنجاب میں کسی بھی ورکر کو کانٹا بھی چھبا تو تکلیف ہمیں ہوگی صدر زردای نے ہر چیز قرباں کر کے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔