جوبھی امن کوخراب کرےگا اس کےساتھ دہشتگردوں والاسلوک کیاجائے، علی امین گنڈاپور
فوج، پولیس اور انتظامیہ مل کرعلاقےمیں پائیدارامن کےلئےمربوط کوششیں کررہےہیں، وزیراعلیٰ
تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ فوج، پولیس اور انتظامیہ مل کرعلاقےمیں پائیدارامن کےلئےمربوط کوششیں کررہےہیں، جوبھی امن کوخراب کرےگا اس کےساتھ دہشتگردوں والاسلوک کیاجائے۔
کوہاٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور شہریارآفریدی نے کرم امن جرگہ میں شرکت کی۔ امن جرگہ میں صوبائی وزیرقانون آفتاب عالم، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی خیبرپختونخوا، ایم پی اے کوہاٹ شفیع جان، ایم پی اے داؤد آفریدی اور کوہاٹ ڈویژن کے تمام پارلیمنٹرین شریک تھے۔
امن جرگہ کے شرکاء سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جوبھی امن کوخراب کرےگا اس کےساتھ دہشتگردوں والاسلوک کیاجائے، صوبائی حکومت کی درخواست پر فوج علاقے میں امن کے لئے تعینات ہے، فوج، پولیس اور انتظامیہ مل کرعلاقےمیں پائیدارامن کےلئےمربوط کوششیں کررہےہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ علاقے میں قائم تمام کے تمام مورچے بلا تفریق ختم کئے جائیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کےدرمیان سیاسی اختلافات اپنی جگہ ہےعلاقےمیں امن کےلئےوفاقی حکومت ایف سی کے پلاٹونز فراہم کرے، گرینڈ جرگہ مکمل امن کےقیام تک علاقےمیں رہے، صوبائی حکومت ہرممکن سپورٹ فراہم کرے گی۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہےکہ جو لوگ علاقے میں امن خراب کر رہے ہیں مقامی کمیونٹی اس کی نشاندہی کرے، فریقین کے درمیان نفرت کی فضا کو ختم کرنے کے لئے مقامی عمائدین اپنا کردارادا کریں، جو بھی ہتھیار اٹھائے گا وہ دہشت گرد کہلائے گا، علاقے کے عارضی طورپربےگھرافراد کےلئےفنڈزترجیحی بنیادوں پرجاری کئےجائیں، صوبائی حکومت ان بے گھر افراد کی باعزت واپسی یقینی بنائے گی۔