تازہ ترین خبریں

جب تک موقع ہے بلوچستان کے عوام کی خدمت کروں گا،

 
دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن ہونے جا رہا ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ :(Urdu Media Pakistan) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں دہشتگردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن کرنے جارہے ہیں۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ لوگوں کو قتل کرنے والوں کے خلاف آپریشن کے سوا کوئی آپشن نہیں، 10سالہ مصور خان کے اغوا پر افسوس ہوا۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن کی مخالفت کرنے والی سیاسی جماعتیں دہشتگردی کے خلاف حل بتائیں، کیونکہ کوئی بھی حکومت ہو وہ یہ نہیں چاہے گی کہ یہاں سے بچے اغوا ہوں، بچوں کو اغوا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا  تھا کہ جب تک موقع ہے بلوچستان کے عوام کی خدمت کروں گا، انہوں نے وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ اس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل نیشنل ایکشن پلان کی ایپکس کمیٹی نے بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف فوجی آپریشن کی منظوری دی تھی۔ 
متعلقہ خبریں
بلوچستان اسمبلی کا اجلاس دو روزہ وقفے کے بعد کل سہ پہر 3 بجے ہوگا
میجر حسیب شہید ہمارا فخر، بچہ بچہ جوانوں کے خون کا مقروض ہے: وزیراعلیٰ بلوچستان
دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: وزیر اعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ ریلوے سٹیشن حملہ: بلوچستان حکومت کا 3 روزہ سوگ منانے کا اعلان
وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی کوئٹہ ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت
وزیراعلیٰ بلوچستان کا شہید ملازمین کے بچوں کی کفالت کا اعلان
دہشتگردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی اور فوری کارروائی فورسز کی کامیابی کا مظہر ہے: سرفراز بگٹی