ملک ایک مخلص اور صاحب بصیرت سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے
اسپیکر قومی اسمبلی کا سابق اسپیکر الٰہی بخش سومرو کے انتقال پر اظہار تعزیت۔*
اسلام آباد، 9 اکتوبر 2024؛اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور سابق وفاقی وزیر الٰہی بخش سومرو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اسپیکر نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے بزرگ سیاستدان الٰہی بخش سومرو کی سماجی و سیاسی خدمات کو خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ان کے انتقال سے ملک ایک مخلص اور صاحب بصیرت سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا ہے ۔انہوں کہا کہ مرحوم الٰہی بخش سومرو کی ملک میں جمہوری اقدار کے فروغ اور پارلیمان کی بالادستی قائم کرنے کے لیے خدمات کو تاریخ میں سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔
اسپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحوم الٰہی بخش سومرو کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ۔