تازہ ترین خبریں

وزیراعظم کی امدادی سامان کی ترسیل کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایت


وزیراعظم کی امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے فلسطین لبنان، اردن اور مصر میں تعینات پاکستانی سفراء سے روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت 



اسلام آباد: 22 اکتوبر، 2024

رپورٹ امتیاز علی عباسی 

اردو میڈیا پاکستان 

*وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت غزہ، فلسطین اور لبنان میں پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی امداد کے حوالے سے جائزہ اجلاس*

وزیراعظم کی لبنان اور غزہ کے لئے امدادی سامان کے دو ہوائی جہاز فوری طور پر کی ہدایت 

ہوائی راستے کے علاوہ زمینی راستے سے بھی ٹرکوں کے ذریعے امدادی سامان روانہ کیا جائے: وزیراعظم کی ہدایت 

وزیراعظم کی امدادی سامان کی ترسیل کے حوالے سے فلسطین لبنان، اردن اور مصر میں تعینات پاکستانی سفراء سے روابط مزید بہتر بنانے کی ہدایت 

اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ امداد مستحقین تک پہنچے : وزیراعظم 

وزیراعظم کی امدادی سامان کی ترسیل کی رفتار تیز تر کرنے کی ہدایت 

پاکستانی عوام بالخصوص صاحب ثروت افراد بڑھ چڑھ کر وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان  میں عطیات جمع کروائیں : وزیرِاعظم کی ایک بار پھر اپیل

پاکستان اور ملک سے باہر مقیم پاکستانی  آئی بین نمبر 

IBAN:PK11SBPD000000111111429

میں عطیات جمع کروا کر اپنے فلسطینی اور لبنانی بہن بھائیوں کی مدد میں حکومت کا ساتھ دیں : وزیراعظم

وزیراعظم کی وزیر اعظم ریلیف فنڈ برائے غزہ و لبنان کے حوالے سے بھرپور آگہی مہم چلانے کی ہدایت 

 اجلاس  کو لبنان و غزہ میں پاکستان کی جانب سے  امدادی کارروائیوں پر بریفنگ 

پاکستان کی جانب سے غزہ و لبنان میں اسرائیلی جارحیت سے متاثرہ بہن بھائیوں کے لئے سردی سے بچانے والے ٹینٹس ، کپڑے، کمبل ، ادویات ، اشیائے خور و نوش بھجوائے جا رہے ہیں : بریفنگ 

اسرائیلی حملوں اور محاصروں کے باعث فلسطین اور لبنان کے متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی فراہمی میں دشواری کا سامنا ہے : بریفنگ

 جو این جی اوز غزہ اور لبنان کے متاثرین کے لیے قم امدادی سامان بھجوانا چاہتی ہیں انہیں امدادی سامان کی ترسیل کے حوالےسے حکومت پاکستان کی جانب سے سہولیات فراہم کی جائیں گی : بریفنگ


اجلاس میں  وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، معاونِ خصوصی طارق فاطمی، چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن، چیئرمین این ڈی ایم اے اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی

مزید پڑھیں 

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی بھاری مقدار میں بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں اور منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنانے پر پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی. 

 پاک بحریہ کے افسران و اہلکار نہ صرف پاکستانی سمندری حدود کی حفاظت بلکہ خطے میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے مؤثر کردار ادا کر رہے ہیں. وزیرِ اعظم

مجھ سمیت پوری قوم کو ملکی سمندری حدود کی حفاظت پر مامور اپنے پاک بحریہ کے افسران و اہلکاروں پر فخر ہے. وزیرِاعظم