فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی وجہ سے فلسطینی بہن بھائی دیگر مشکلات کے علاوہ مسلسل ذہنی اذیت کا شکار ہیں، اسپیکر
اسلام اباد 10 اکتوبر 2024
رپورٹ امتیاز علی عباسی
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا ذہنی صحت کے عالمی دن کے موقع پر پیغام
صحت اللہ تعالی کی بڑی نعمت ہے، اسپیکر
صحتمند ذہن انسانی صحت کیلئے ضروری ہے، اسپیکر
صحت مند ذہن ہی انسان کو سوچنے ، سمجھنے اور تخلیق کرنے کی صلاحیت بخشتا ہے، اسپیکر
عالمی ادارہ صحت کے مطابق دنیا میں قریبا ایک ارب سے زائد لوگ ذہنی امراض میں مبتلا ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق
ذہنی امراض کی بڑی وجوہات میں نا انصافی، نا روا سلوک، تنہائی، عدم برداشت پریشانی، بےروزگاری، غربت، نامناسب علاج و دیگر شامل ہیں، اسپیکر
فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی وجہ سے فلسطینی بہن بھائی دیگر مشکلات کے علاوہ مسلسل ذہنی اذیت کا شکار ہیں، اسپیکر
مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی سفاکیت اور انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں سے کشمیری بہن بھائیوں کے ذہنوں پر تباہی کن منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، اسپیکر
ذہنی امراض کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے مناسب اور موثر اقدامات وقت کی عین ضرورت ہے، اسپیکر
صحت مند ذہن ہی ترقی یافتہ ملک کی بنیاد ہوتا ہے، اسپیکر
نہ صرف عمومی طور پر بلکہ کام کی جگہوں پر بھی سازگار ماحول ذہنی تناؤ اور پریشانی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، اسپیکر
صحت مند اور ترقی یافتہ پاکستان ہمارا مشن ہے ، اسپیکر
اللہ کی مدد اور اجتماعی کوششوں سے جلد اس مشن میں کامیابی سے ہمکنار ہوں گے، اسپیکر