بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے آپ ترقی کی روشن مثال ہیں ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے عالمی کراٹے کمبیٹ کھلاڑی شاہ زیب رند کوئٹہ پہنچ گئے
شاہ زیب رند نے حال ہی میں سنگاپور میں ہونے والے عالمی کراٹے کمبیٹ مقابلے میں جیت اپنے نام کی
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عالمی کھلاڑی شاہ زیب رند کو کوئٹہ ائیر پورٹ پر خوش آمدید کہا اور گلے سے لگایا
وزیر اعلٰی بلوچستان کی شاہ زیب رند کو جیت کا تسلسل برقرار رکھنے پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار
آپ بلوچستان اور پاکستان کا فخر ہیں ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی کی شاہ زیب رند سے گفتگو
آپ نے پاکستان کا نام روشن کیا آپ جیسے باصلاحیت نوجوان سے ہی ملک کا روشن مستقبل وابستہ ہے، وزیر اعلٰی بلوچستان
بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے آپ ترقی کی روشن مثال ہیں ، وزیر اعلٰی میر سرفراز بگٹی
اس موقع پر صوبائی وزراء بخت محمد کاکڑ، میر عاصم کرد گیلو، وزیر اعلٰی کے مشیر سردار غلام رسول عمرانی، پارلیمانی سیکرٹری کھیل مینا مجید بلوچ، پارلیمانی سیکرٹری عبدالصمد گورگیج ، ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند، سیکرٹری کھیل قمر بلوچ، کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات، بھی موجودتھے