اسلام آباد صحافیوں کے لیے محفوظ نہیں رہا ۔ ورکنگ جرنلسٹ ہر حملہ تشدد
**اسلام آباد: جرنلسٹ وقار سموں پر تشدد اور دھمکیاں، انصاف کی اپیل**
(اسلام آباد:چیف رپورٹر امتیاز علی عباسی
اسلام آباد میں ورکنگ جرنلسٹ وقار سموں کو ان کی جرنلسٹک ذمے داریاں نبھاتے ہوئے نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین دھمکیاں دیں۔ واقعے کے بعد وقار سموں نے قریبی تھانہ میں شکایت درج کرائی اور ایف آئی آر کٹوانے کی کوشش کی، مگر متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔
اس واقعے پر صحافتی ادارے اور تنظیمیں سخت مذمت کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔ صحافتی ادارے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وقار سموں کے ساتھ ہونے والی اس ناانصافی کا فوری نوٹس لیا جائے، اور ذمہ دار افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
علاوہ ازیں، تمام صحافتی تنظیموں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے پر فوری ایکشن لیں اور صحافیوں کی حفاظت کے لیے مؤثر اقدامات کریں۔ وقار سموں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانا ہر صحافی کی ذمہ داری ہے تاکہ ایسے واقعات کا اعادہ نہ ہو۔
(اسلام آباد نیوز - اردو میڈیا پاکستان - ڈیلی واٹس نیوز)