تازہ ترین خبریں

اسماعیل ہنیہ کے قتل سے خطے کے عوام کے غم و غصے میں اضافہ ہوا ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

 ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ کی قیادت میں اراکین قومی اسمبلی کے وفد کا اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور انسانی حقوق کے کوآرڈینیٹر کے دفتر کا دورہ

وفد میں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ، ممبران قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، مولانا عبدالغفور حیدری، سید امین الحق، انجم عقیل خان، خالد حسین مگسی، رانا قاسم نون، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، شازیہ مری شامل تھے۔


وفد میں شامل دیگر اراکین نے اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ اور انسانی حقوق کے کوآرڈینیٹر کو فلسطین پر قومی اسمبلی سے منظور ہونے والی متفقہ قرارداد پیش کی۔

قومی اسمبلی نے 2 اگست کو اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر متفقہ قرارداد منظور کی تھی۔

اسماعیل ہنیہ کے قتل سے خطے کے عوام کے غم و غصے میں اضافہ ہوا ہے، ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں پر مظالم بڑھ گئے ہیں، سید غلام مصطفیٰ شاہ

اب تک فلسطین میں 40 ہزار سے زیادہ بے گناہ بشمول خواتین اور بچے شہید ہو چکے ہیں، سید میر غلام مصطفیٰ شاہ 

قرارداد میں غزہ میں فوری جنگ بندی اور مظلوم فلسطینیوں کو بلا روک ٹوک مدد فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں قابض اسرائیلی افواج کے فوری انخلا کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

قرارداد میں فلسطینیوں سے مکمل اظہار یکجہتی کا اظہار کیا گیا ہے۔

پارلیمانی وفد میں قومی اسمبلی کے دیگر اراکین بھی شامل تھے۔