تازہ ترین خبریں

گوادر میں چلے جائیں، وہاں آپ کو حکومت کی رٹ ملے گی۔ ایک مافیا پاکستان کی ترقی نہیں چاہتا۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 مئی سے متعلق فوج کا بڑا واضح موٴقف ہے، اس موٴقف میں نہ کوئی تبدیلی آئی ہے نہ آئیگی بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ان کی نام نہاد قیادت کا دشمن سے گٹھ جوڑ ہے.


آئی ایس پی آر میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ مقبوضہ کمشیر میں بھارت کے غیرقانونی اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں، افواج پاکستان حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا اب تک 9623 آپریشن کئے جا چکے ہیں جبکہ گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران 24 دہشتگرد مارے گئے،حکومت پاکستان نے دو دہشت گرد تنظیموں پر پابندی لگائی ہے، کالعدم ٹی ٹی پی کو فتنہ الخوارج کے نام سے نوٹیفائی کردیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان کی توجہ خیبر پختونخواہ کے ضم شدہ قبائلی اضلاع اور بلوچستان کے متاثرہ علاقوں پر ہے، جہاں بہت سے منصوبوں پر مقامی اور غیر ملکی کمپنیاں کام کر رہی ہیں۔جبکہ بلوچستان کے طالب علم ملک کا مستقبل ہیں، بلوچستان کے طالب علموں کے لیے جامع اسکالر شپ پروگرام شروع کیا ہے، جس میں تعلیم کے ساتھ دیگر اخراجات بھی برداشت کیے جا رہے ہیں۔ جس سے آٹھ ہزار سے زائد طالب علم مستفید ہو چکے ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ ایک مافیا پاکستان کی ترقی نہیں چاہتا۔ اس مافیا کی کوشش ہے کہ عوام ترقی نہ کرے۔اگر ایران کا سرحد مکمل بند کردیں تو مافیا کو فوج کیخلاف بات کرنے کا موقع ملے گا۔ پاک فوج نے واضح کیا کہ فوج کوشش کررہی ہے کہ غیر قانونی تجارت بند ہوجائے۔ہمیں چاہیے مافیا کو یک زبان ہوکر جواب دیں ،سوال کرنے اور آگ لگانے والوں کو پہچانیں۔ کسی بھی ملک میں سرحد مکمل بند نہیں کیاجاسکتا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کیافسران و جوان ملک کے متوسط طبقے اور غریب خاندانوں سے آتے ہیں یہ اشرافیہ میں سے نہیں ہیں۔ ہر فوجی کی پہلی اور آخری ترجیح پاکستان ہے ۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی اور ان کی نام نہاد قیادت کا دشمن سے گٹھ جوڑ ہے، گوادر میں چلے جائیں، وہاں آپ کو حکومت کی رٹ ملے گی،حکومت بلوچستان نے کہا کہ پرامن احتجاج آپ کا حق ہے، حکومت بلوچستان نے کہا آپ سڑکیں بلاک نہ کریں، انہوں نے کہا کہ ہم سڑکیں بلاک کریں گے، آپ نے دیکھا کہ انہوں نے آگ بھی لگائی، بلوچ یکجہتی کمیٹی اور اس کی نام نہاد قیادت دہشت گرد تنظیموں اور جرائم پیشہ مافیا کی ایک پراکسی ہے، بلوچ یکجہتی کمیٹی دہشت گردوں کی پراکسی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ ڈی جی ائی ایس پی ار نے کہا کہ کشمیر میں دس لاکھ بھارتی فوج بیٹھی ہے، یہ بیانیہ بنارہے ہیں کہ پاکستان کی مدد نہ کی جائے، میں سوال کرتا ہوں کہ یہ پیسا کہاں سے آیا؟جو ان کے اسپانسر ہے وہ اس کی قیمت چاہتے ہیں، وہ قیمت ہے کہ پاکستان میں انتشار، پاک فوج ان عناصر کو پہچانتی ہے اور ان کے سامنے کھڑی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 مئی سے متعلق فوج کا بڑا واضح موٴقف ہے، اس موٴقف میں نہ کوئی تبدیلی آئی ہے نہ آئیگی۔