چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام۔۔۔خطاب
حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے ،وزیراعظم محمد شہباز شریف معیشت کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کررہے ہیں ،چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود کا تقریب سے خطاب
اسلام آباد ( اردو میڈیا پاکستان ) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود نے کہاہے کہ حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے ،وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی سربراہی میں وژن پاکستان منصوبے کے اہداف حاصل کریں گے ، حکومتی کوششوں کی بدولت بیرونی سرمایہ کاری آرہی ہے ،وزیراعظم محمد شہباز شریف معیشت کی ترقی کے لیے اہم اقدامات کررہے ہیں ،ایسی پالیسیاں متعارف کرارہے ہیں جن سے نوجوان ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں ، پاکستان کے دورازے دنیا کے لیے کھل چکے ہیں ۔اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہاکہ پاکستان اس وقت ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جس میں پاکستان کو سیاسی چیلنجز کا سامنا ہے ،ان چیلنجز کے باوجود ہماری معیشت اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے تین ماہ کی قلیل مدت میں بنائی گئی پالیسیوں کے ثمرات جلد ملیں گے ،اس مختصر عرصہ میں چین ،سعودی عرب ،کویت ،متحدہ عٍرب امارات ،قطر اور دنیا کے دیگر ممالک کے لیے پاکستان کے دروازے کھل چکے ہیں ،پاکستان آج دوبارہ دنیاکو لیڈ کرنے کی پوزیشن میں آرہاہے ،
پاکستان کے نوجوانوں میں
بے انتہا پوٹینشل ہے ،نوجوانوں کو جب پلیٹ فارم مہیا کیا جاتا ہے تو وہ دنیا میں
اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے ہیں ،نوجوانوں کو مثبت پلیٹ فرام کی فراہمی کا وژن
ہے ،نوجوانوں کو پاکستان کی ترقی وخوشحالی کے سفر میں ساتھ چلنا ہوگا ،آئی ٹی سیکٹر
2.5ارب ڈالرکی انڈسٹری ہے ،ہمارا وژن یہ ہے کہ ہم نے اگلے پانچ برس میں آئی ٹی
انڈسٹری کو 25ارب ڈالر کی انڈسٹری بنانا ہے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اب درست سمت میں
گامزن ہے ،اب پاکستان کی ترقی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا،پاکستان کے پاس باصلاحیت
نوجوانوں کی دولت ہے ، ملک کی 65فی نوجوان آبادی اس ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن
کرے گی ، 2008اور2013میں بھی پاکستان کا ڈیجیٹلائزیشن کی جانب سفر کا آغاز بھی
ہماری قیادت نے ہی کیا تھا ،نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حکومت پرعزم ہے