کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات
جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال معیاری اور عوامی مفاد کی قانون سازی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہے، اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام آباد: 30 جولائی 2024: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون علاقائی خوشحالی اور ترقی کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیاری اور عوامی مفاد کی قانون سازی کو یقینی بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا استعمال بہت انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ اور دولت مشترکہ کے پارلیمانوں کے نمائندوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کیا جو پاکسان کے 5 روزہ سرکاری دورے پر ہیں۔
اسپیکر نے دولت مشترکہ کے رکن ممالک کے درمیان پارلیمانی روابط کو میں اضافے کے لیے پارلیمانی دوستی گروپس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے پارلیمان کو موثر اور عوامی مفاد کی قانون سازی کے لیے ڈیجیٹلائز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انھوں نے قانون سازی مسودوں میں اراکین کو معاونت فراہم کرنے کے لیے قومی اسمبلی آف پاکستان میں ڈرافٹنگ کونسل کے قیام کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مصنوعی ذہانت ایک تکنیکی جدت ہے جو دولت مشترکہ کے رکن ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے کرنے میں معاونت کر سکتی ہے۔
گرین پارلیمنٹ انیشیٹو کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان وہ پہلی پارلیمنٹ ہے جس نے اپنی بجلی کی ضروریات کے لیے مکمل طور پر شمسی توانائی کا منتقل کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دینے پارلیمانی ٹاسک فورس تشکیل دی ہے اور سیکرٹیریٹ
قائم کیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے نوجوانوں اور پارلیمنٹ کے درمیان تعلقات رابطوں کو مضبوط بنانے کے لیے یوتھ انٹرن شپ پروگرام شروع کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ نے خواتین کے بنیادی حقوق کو یقینی بنانے کے لیے خواتین پارلیمانی کاکس (WPC) قائم کیا ہے۔ انہوں نے کاکس برائے چائلڈ رائیٹس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ "پارلیمانی کاکس برائے حقوق اطفال بچوں کے حقوق کے تحفظ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
کامن ویلتھ سیکرٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے اسپیکر قومی اسمبلی آمد پر ان کا ان کے وفد کے پرتپاک استقبال پر اسپیکر کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے نمٹنے کے لیے پاکستانی قوم کی ثابت قدمی کی تعریف کی۔ انہوں نے پاکستان کی موجودہ پارلیمنٹ کے پارلیمانی سفارت کاری میں فعال کردار کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دولت مشترکہ کا ایک فعال رکن ہے اور رکن ممالک کے مابین تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا رہا ہے ۔