وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سے کینیڈا کی ہائی کمشنر لیسلی اسکینلون کی ملاقات
ملاقات میں پاکستان اور کینیڈا کے مابین دوطرفہ تعلقات، حکومت کے معاشی اقدامات سمیت مختلف اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا
کینیڈا کی ہائی کمشنر نے وفاقی وزیر اطلاعات کو وزارت اطلاعات کے ساتھ ثقافت و قومی ورثہ کا اضافی قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد دی
وفاقی وزیر اطلاعات نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان مضبوط تعلقات کی اہمیت پر زور دیا
پاکستان اور کینیڈا کے درمیان دیرپا اور کثیر الجہتی تعلقات ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
کینیڈا پاکستان کا مرکزی ترقیاتی شراکت دار ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
معاشی تعلقات میں اضافہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، وفاقی وزیر اطلاعات
.....کینیڈین ہائی کمشنر نے حکومت پاکستان کے معاشی اقدامات کو سراہا