تازہ ترین خبریں

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے وزیراعظم انٹرسٹ فری لون پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

 

چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے  وزیراعظم انٹرسٹ فری لون پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب


کوئٹہ (پ ر)چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے  وزیراعظم انٹرسٹ فری لون پروگرام کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  جب تک ہمارے بچوں میں تعلیم۔حاصل کرنے اور آگے بڑھنے کا جزبہ موجود ہے پاکستان کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا،  آج پاکستان میں بالکل مہنگائی ہے مگر ہمیں یہ بھی سوچنا ہے کہ اس کے محرکات کیا ہیں انہوں نے کہا کہ  زندہ قومیں حالات کا مقابلہ کرکے آگے بڑھتی ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ہمارے مخالفین کہتے ہیں ہلکہ پاکستان کا مستقبل تابناک نہیں ہیں، مخالفین سے کہتاہوں کہ ہمارے ساتھ چل کر ہمارے نوجوانوں کا جزبہ دیکھے۔ انہوں نے کہا کہ  ریاستی اداروں کے خلاف بات کرنا ایک فیشن بن گیا ہے، 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی ہیڈ لائنز انڈیا اور اسرائیل کے اخبارات کی بنی، ہم ملک میں آئین کی بالادستی کی بات کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ: پرویز مشرف کے خلاف ہم نے تحریک چلائی مگر ملک کونقصان نہیں پہنچایا،وزیر اعظم یوتھ پروگرام قوم کے نوجوانوں کو راستہ دکھائے گا،  ہم اپنے نوجوانوں پر پر سرمایہ کاری کریں گے تو پاکستان کا مستقبل بنے گا۔ انہوں نے   کہا کہ

عراق،لیبیا اور شام کے بارے میں تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے متعلق جھوٹ گھڑا گیا، ہم پاکستان کو عراق،شام اور لیبیا نہیں بننے دیں گے۔ہم پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔پاکستان کی ترقی میں بلوچستان لیڈ کرے گا۔ تقریب میں بی آر ایس پی کے طاہر رشید، نادر گل بڑیچ اور علماء کرام، فیڈرل شریعت بنچ کے ممبر قبلہ ایاز، دینی مدارس کے طلباء اور نوجوان  بھی شریک تھے۔