چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے بلوچستان کی وزیر برائے تعلیم وتکنیکی تربیت محترمہ راحیلہ حمید خان درانی سے ملاقات کی،
سینیٹر روبینہ خالد کا وزارت برائے تعلیم و تکنیکی تربیت بلوچستان کے اشتراک سے بی آئی ایس پی مستحقین کیلئے ہنر مندی کی تربیت پر زور
اسلام آباد، 30 جولائی، 2024:(امتیاز علی عباسی چیف رپوٹر ) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) نے بلوچستان کی وزیر برائے تعلیم وتکنیکی تربیت محترمہ راحیلہ حمید خان درانی سے ملاقات کی، جس کا مقصد نوجوانوں اور غریب خواتین کو فنی تربیت کے ذریعے بااختیار بنانے کے لیے ایک مشترکہ اقدام پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے مستفید ہونے والوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں محکموں کی مہارت سے فائدہ اٹھانے پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ مارکیٹ کے مطابق اہم مہارتوں کی تربیت فراہم کی جا سکے، جس کے ذریعے مستحق افراد کے روزگار میں اضافہ اور انہیں معاشی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ شراکت داری کا مقصد بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے عوام کے روشن مستقبل کے لیے مل کر کام کرنے کا عہد کرتے ہوئے کمزور آبادی کی بہتری کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔