سانگھڑ میں ظالم وڈیرے نے اپنی زمین سے گزرنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی
سانگھڑ میں ظالم وڈیرے نے اپنی زمین سے گزرنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی ، وڈیو اور اونٹ کی سدائیں شوشل میڈیا پر وائرل ،
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سانگھڑ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کا نوٹس لے لیا۔
سندھ کے علاقے سانگھڑ میں اپنی زمینوں میں داخل ہونے پر ظالم وڈیرے نے ملازمین کے ہمراہ اونٹ کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد تیز دھار آلے سے اس کی ٹانگ کاٹ دی۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں اونٹ کو بلبلاتے اور روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اونٹ کے مالک نے بھی کٹی ہوئی ٹانگ اٹھاکر پریس کلب سانگھڑ پر شدید احتجاج کیا۔
سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 5 کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزمان اور اونٹ مالک میں معاملات طے ہو چکے تھے، انسانی طور پر یہ ناقابل قبول ہے، اس لئے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پیپلز پارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکریٹری رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے بھی واقعے کا نوٹس لیا جس پر ضلع انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ شازیہ مری کے نوٹس پر ڈپٹی کمشنر سانگھڑ عمران الحسن خواجہ نے ڈاکٹروں کی ٹیمیں اونٹ کے علاج کیلئے روانہ کیں۔
زرعی زمین پر اونٹ گھسنے پر اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے اثر و رسوخ کے افراد کو منگلی پولیس نے مبینہ طور پر بچالیا تھا اور اونٹ مالک کے بجائے پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔