تازہ ترین خبریں

بجٹ میں سرکاری ملازمین، پنشنرز، کسانوں اور فری لانسرز کو ریلیف ملنے کا امکان نئے مالی سال کا 18 ہزار 900 ارب روپے کا بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

 

بجٹ میں سرکاری ملازمین، پنشنرز، کسانوں اور فری لانسرز کو ریلیف ملنے کا امکان

نئے مالی سال کا 18 ہزار 900 ارب روپے کا بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

نئے مالی سال 25ـ2024 کا بجٹ کل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔ چھوٹے سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو زیادہ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ بجلی 5 سے 7 روپے فی یونٹ مزید مہنگی ہوگی۔مہنگائی سرکاری ہدف12 فیصد سے بہت بڑھ جائے گی۔ 

دستاویزات کے مطابق 18 ہزار 900 ارب روپے کا نیا مجوزہ وفاقی بجٹ 9800 ارب روپے کے خسارے پر مبنی ہوگا۔ سرکاری خرچ پورے کرنے کے لیے مہنگائی اور اضافی ٹیکسز  کا بوجھ عوام کو ہی برداشت کرنا پڑے گا۔

نئے مالی سال متعدد ترقیاتی منصوبوں کا انحصار بیرونی فنڈنگ پر ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کیلئے 932 ارب روپے قرض لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی حکومت 316 ، چاروں صوبے 616 ارب روپے بیرونی قرض لیں گے۔

سندھ حکومت سب سے زیادہ 334 ارب روپے کا بیرونی قرضہ لے گی، خیبر پختونخوا حکومت 131 ارب روپے کے بیرونی قرض پر انحصار کرے گی، پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 123 ارب روپے کا بیرونی قرضہ لیا جائے گا۔