اسلام آباد۔ چئیرمین ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن انجینئرعارف روان سے انکے دفتر اسلام آباد میں سرکردہ ینگ انجینئرز ایکٹیوسٹس انجینئر چوہدری ذیشان اور انجینئر چوہدری ثاقب کی ملاقات
اسلام آباد۔ چئیرمین ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن انجینئرعارف روان سے انکے دفتر میں فیڈرل ایسوسی ایشن آف انجینئرز (فیج) کے انفارمیشن سیکرٹری انجینئر فیصل حیات اور انجینئر ایمن کی ملاقات ۔
ملاقات میں انجینئرز کو درپیش مسائل اور انکے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر فیج کے انفارمیشن سیکرٹری انجینئرفیصل حیات نے پاکستان انجینئرنگ کونسل میں ینگ انجینئرز کی نمائندگی کیلئے ملکر جدوجہد کی یقین دہانی کرائی۔
انجینئرعارف روان نے کمیونٹی کیلئے فیج کے کردار کو سراہا اور ینگ انجینئرز کے حقوق جبکہ بیروزگاری کے خاتمے کیلئے بالخصوص جدوجہد پر زور دیا۔
انجینئرایمن نے فیمیل انجینئرز کو فیلڈ میں درپیش چیلنجز کیلئے آواز اٹھانے پرزور دیا۔
اس موقع پر آنے والے انجینئرنگ کونسل کے انتخابات انجینئرنگ کمیونٹی کے بہتر مفاد کیلئے بھی ملکر لائحہ عمل بنانے پر غور۔
مزید جانئیے
اسلام آباد۔ چئیرمین ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن انجینئرعارف روان سے انکے دفتر اسلام آباد میں سرکردہ ینگ انجینئرز ایکٹیوسٹس انجینئر چوہدری ذیشان اور انجینئر
چوہدری ثاقب کی ملاقات۔
انجینئر چوہدری ذیشان نے اپنے سینکڑوں ساتھی انجینئرز سمیت انجینئرعارف روان کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔
ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن کے پروفیشنل ازم اور کمیونٹی کیلئے خدمات سے متاثر ہوکر انہوں نے شمولیت اختیار کی۔
انجینئرعارف روان نے انجینئرذیشان اور انکی ٹیم کو خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ انکی شمولیت سے ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن مزید مظبوط ہوگی ۔
ملاقات میں انجینئرز کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور انکے حل کیلئے ینگ انجینئرز ایسوسی ایشن کے طے شدہ لائحہ عمل پر مل جل کر کام کرنے کا عزم۔
ینگ انجینئرز کی پاکستان انجینئرنگ کونسل کی گورننگ باڈی میں نمائندگی کیلئے کاوشوں کو تیز کرنے کا عزم۔
انشآءاللّٰہ بہت جلد ینگ انجینئرز کی بھلائی اور فیسیلیٹیشن کیلئے اقدامات اٹھائے جائنگے ۔