وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور وفاقی وزارتوں کی استعداد بڑھانے کے حوالے سے اہم اجلاس
پرائم منسٹر آفس
پریس ونگ
اسلام آباد: اپریل 3، 2024۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں نئے ٹیلنٹ کے فروغ اور وفاقی وزارتوں کی استعداد بڑھانے کے حوالے سے اہم اجلاس
اجلاس میں وفاقی وزارتوں کی کارکردگی مزید بہتر بنانے کے حوالے سے بین الاقوامی شہرت کے حامل ماہرین اور کنسلٹنٹس کی خدمات کے حصول کے حوالے سے تجاویز پر غور
باصلاحیت پیشہ ور افراد اور تکنیکی ماہرین ہمارے موجودہ گورننس کے نظام میں جدت لا کر اسے مزیر مؤثر بنائیں گے، وزیراعظم
وزیرِ اعظم کی ماہرین اور کنسلٹنٹس کی تعیناتی کے حوالے سے حکمت عملی تشکیل کرنے کی ہدایت
پاکستان کو بین الاقوامی معیار کا ٹیلنٹ پول بنانے کی ضرورت ہے، وزیراعظم
وزیراعظم نے نئے ٹیلنٹ کے حصول کے لیے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ایک کمیٹی قائم کرنے کی ہدایت کر دی
سول سروس کی استعداد بڑھانے کے لیے پالیسی سطح پر تکنیکی تقاضے پورے کیے جائیں، وزیراعظم
اجلاس میں وفاقی وزراء احد چیمہ، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، ڈاکٹر مصدق ملک، سردار اویس احمد خان لغاری، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک تھے۔