تازہ ترین خبریں

**اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہنمائی میں قومی اسمبلی کا پارلیمانی وفد ایرانی صدر سید ابرھیم رئیسی سے ملاقات**

 


**اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رہنمائی میں قومی اسمبلی کا پارلیمانی وفد ایرانی صدر سید ابرھیم رئیسی سے ملاقات**


**اسلام آباد، 22 اپریل، 2024:** اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اظہار کیا کہ پاکستان کی عزت، وقار اور مفادات کے تحفظ کے لیے ملک کی تمام سیاسی قوتیں متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتیں ایران کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ اپنے تاریخی برادرانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور پارلیمانی اور اقتصادی رابطوں کے فروغ کے ذریعے موجودہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔


انہوں نے ایرانی صدر سید ابرھیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر سید ابرھیم رئیسی کے دورہ پاکستان سے نا صرف دونوں برادر اسلامی ممالک میں تعلقات میں اضافہ ہوگا بلکہ اس دورے کے خطے کے دیگر ممالک پر بھی دور رس نتائج مرتب ہونگے۔


انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایران کے صدر سید ابرھیم رئیسی کے ساتھ اپنی ہونے والی ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی کے ہمراہ قومی اسمبلی میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے اراکین پر مشتمل وفد بھی موجود تھا۔


اسپیکر نے ایرانی صدر کو پاکستان میں آمد پر پاکستان کی پارلیمان اور عوام کی طرف خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے قیام اور ترقی کے لیے دوطرفہ مسائل کو بات چیت کے ذریعے خوش اسلوبی سے حل کرنے کی ضرورت ہے۔


ایران کے صدر سید ابرھیم رئیسی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برادر ملک پاکستان کا دورہ کر کے دلی خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے مابین تعلقات روائتی اور سفارتی تعلقات سے بڑھ کر ہیں دونوں ممالک کے عوام اخوت، بھائی چارے، ہمسائیگی اور محبت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے پاکستان میں اپنے اور وفد کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر پاکستان کی عوام اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ انہو


ں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط سے خطے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔


اس موقع پر رکن قومی اسمبلی سید نوید قمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ پارلیمانی روابط کو اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ قومی اسمبلی میں پاک-ایران فرینڈ شپ گروپ سب سے بڑا اور فعال فرینڈ شپ گروپس میں سے ایک تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمان ایرن کی ملی مجلس شوریٰ کے ساتھ روابط کو فروغ دینے کی خواہش رکھتی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ موجوہ اسمبلی میں پاک-ایران فرینڈ شپ گروپ دونوں ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔


پاکستانی وفد میں اسپیکر قومی اسمبلی کے علاوہ اراکین قومی اسمبلی سید نوید قمر، عون چوہدری ، ملک محمد عامر ڈوگر، نور عالم خان، صاحبزادہ حامد رضا، خالد حسین مگسی، چوہدری سالک حسین ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری موجود تھے جبکہ ایرانی وفد میں ایران کابینہ کے اراکین صدر کے ہمراہ موجود  تھے ۔