تازہ ترین خبریں

پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے وزیر اعظم سے ملاقات


Islamabad: 23 April, 2024


High Commissioner of Australia pays courtesy call on the Prime Minister

High Commissioner of Australia H.E. Neil Hawkins paid a courtesy call on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif earlier today. 

The Prime Minister said both Pakistan and Australia enjoyed friendly and cordial ties. He expressed satisfaction on the current state of bilateral relations and said Pakistan was keen to enhance cooperation in agriculture, livestock, mining etc. He also invited Australian companies and experts to share their expertise and best practices with Pakistani counterparts. The Prime Minister also acknowledged the contribution of Pakistani diaspora in Australia, inc…


پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے وزیر اعظم سے ملاقات 


وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر عزت مآب نیل ہاکنز نے آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات  کی۔
اس موقع پر وزیراعظم نے آسٹریلوی  ہائی کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ 
انہوں نے دونوں ممالک کے موجودہ دوطرفہ تعلقات  پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ زراعت، لائیو اسٹاک، کان کنی اور دیگر  شعبوں  میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے آسٹریلوی کمپنیوں اور ماہرین کو بھی دعوت دی کہ وہ پاکستانی کمپنیوں کے ساتھ اپنی مہارت کا اشتراک کریں۔ 
وزیر اعظم نے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانیوں جن میں طلباء کی ایک بڑی تعداد بھی شامل ہے کا بھی خصوصی ذکر کیا۔
آسٹریلوی ہائی کمشنر نے  پاکستان کے ساتھ آسٹریلیا کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا اور اس حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے وزیر اعظم کو آسٹریلوی دفاعی حکام کے پاکستان کے دوروں سمیت آئندہ دو طرفہ مصروفیات کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے وزیر اعظم پاکستان کی جانب سے نشان دہ ترجیحی شعبوں سمیت کھیلوں، بالخصوص کرکٹ اور ہاکی  اور ثقافتی تعاون کو بھی مضبوط بنانے کے حوالے سے بھی دلچسپی کا اظہار کیا ۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے پاکستانی سکیورٹی گارڈز کی بہادرانہ کوششوں کی بھی تعریف کی جنہوں نے سڈنی میں ایک   حملے کے دوران کئی جانیں بچائیں۔ اس حملے میں ایک پاکستانی سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوا جبکہ دوسرا زخمی ہوا ؛اس حملے میں پانچ خواتین جاں بحق ہوئیں تھیں۔