تازہ ترین خبریں

پنجاب میں پتنگ بازی کے سدباب کی مہم چلانے کا حکم، خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا

 

  پنجاب میں پتنگ بازی کے سدباب کی مہم چلانے کا حکم، خلاف ورزی پر سخت ایکشن  ہوگا

لاہور: پنجاب میں پتنگ بازی کے سدباب کی مہم چلانے کا حکم دیاگیا ہے  اس کی  خلاف ورزی پر سخت ایکشن  ہوگا۔


وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے سدباب کےلیے مہم چلانے کا حکم دے دیا۔انہوں نے پتنگ بازی کے حوالے سے تحریری حکم جاری کیا ہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے، پابندی کے باوجود پنجاب بھر میں پتنگ بازی کے واقعات کا ہونا افسوسناک ہے۔مریم نواز نے چیف سیکریٹری، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی۔