تازہ ترین خبریں

جان سے مارنا ہے تو مروا دیں لیکن ڈیل نہیں کروں گا اڈیالہ جیل سے میری لاش تو جا سکتی ہے لیکن نواز شریف کی طرح ڈیل کر کے پاکستان سے باہر نہیں جاوں گا، عمران خان کا دو ٹوک اعلان

 

جان سے مارنا ہے تو مروا دیں لیکن ڈیل نہیں کروں گا

اڈیالہ جیل سے میری لاش تو جا سکتی ہے لیکن نواز شریف کی طرح ڈیل کر کے پاکستان سے باہر نہیں جاوں گا، عمران خان کا دو ٹوک اعلان

جان سے مارنا ہے تو مروا دیں لیکن ڈیل نہیں کروں گا
 عمران خان کا ڈیل کر کے بیرون ملک جانے سے صاف انکار۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی عمران خان کو ڈیل کی پیش کش کے حوالے سے سینئر صحافی نے اہم انکشاف کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جی این این نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی حامد میر نے بتایا کہ انہیں تحریک انصاف کے ایک سینئر رہنما نے بتایا کہ کچھ 3،4 لوگ ڈیل کی پیش کش لے کر عمران خان کے پاس اڈیالہ جیل گئے تھے، جہاں ان کی ٹھیک ٹھاک کلاس لی گئی۔

عمران خان نے ڈیل لینے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ جان سے مارنا ہے تو مروا دیں لیکن ڈیل نہیں کروں گا۔ بانی تحریک انصاف نے کہا کہ اڈیالہ جیل سے میری لاش تو جا سکتی ہے لیکن یہ سوچنا بھی مت کہ نواز شریف کی طرح ڈیل کر کے پاکستان سے باہر جاوں گا۔

جبکہ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے حال ہی میں ہوئی گفتگو کے دوران بانی تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ یہ حکومت چار پانچ ماہ سے زیادہ دیر نہیں چلے گی، میں ذہنی طور پر چار پانچ ماہ جیل میں رہنے کو تیار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر عارف علوی سے کوئی ناراضی نہیں انہوں نے معاملات حل کرانے کی پوری کوشش کی، میری طرف سے کوئی ایشو نہیں تھا دوسری طرف سے میرے نام پر کاٹا لگایا گیا تھا، ہمارے اور فوج کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہے ۔ عمران خان نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ اس لئے نہیں بنی ان کو پتا ہے کہ سیٹ اپ نہیں چلے گا۔ حکومت، الیکشن کمیشن اور اسٹیبلشمنٹ سب ایک ہیں، سب کچھ جھوٹ پر چل رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر کتنا جھوٹا شخص ہے، فافن پلڈاٹ سمیت 5 رپورٹس کے باوجود الیکشن کمشنر بیٹھا ہوا ہے۔ آئی ایم ایف پروگرام سے ملک میں مہنگائی کا طوفان آئے گا۔