بھارت کے ساتھ تجارت کوکھولنے سے متعلق معاملات کا جائزہ لیں گے پاکستان کے کاروباری افراد چاہتے ہیں کہ انڈیا کے ساتھ تجارت بحال ہو،ا،وفاقی وزیرخارجہ اسحاق ڈار
بھارت کے ساتھ تجارت کوکھولنے سے متعلق معاملات کا جائزہ لیں گے
پاکستان کے کاروباری افراد چاہتے ہیں کہ انڈیا کے ساتھ تجارت بحال ہو، ایکس کی بحالی سے متعلق معاملات حل کرنے کیلئے کردار ادا کروں گا،وفاقی وزیرخارجہ اسحاق ڈار
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 23 مارچ 2024ء) وفاقی وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ تجارت کوکھولنے سے متعلق معاملات کا جائزہ لیں گے، پاکستان کے کاروباری افراد چاہتے ہیں کہ انڈیا کے ساتھ تجارت بحال ہو۔ انہوں نے لندن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی 24معیشت کو 47معیشت بنا کر جانے والوں سے معیشت کا بیڑہ غرق کردیا،عالمی مالیاتی اداروں کو جوہری توانائی کے منصوبوں سے متعلق تعاون کرنا چاہیئے، جوہری توانائی کے محفوظ استعمال سے متعلق اپنے تجربات دنیا کے ساتھ شیئر کرنے کو تیار ہیں۔اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکی سفیر بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی درخواست کریں گے توعدالت فیصلہ کرے گی، حکومت عدالتوں پر اثرانداز نہیں ہوسکتی۔ڈونلڈ لو کی اہلیہ کو دھمکیاں افسوسناک ہیں، اگر کسی کو انتخابات سے شکایات ہیں تو ٹربیونل اور عدالتیں موجود ہیں،بھارت کے ساتھ تجارت کوکھولنے سے متعلق معاملات کا جائزہ لیں گے، پاکستان کے کاروباری افراد چاہتے ہیں کہ انڈیا کے ساتھ تجارت بحال ہو۔انہوں نے کہا کہ ٹویٹر ایکس کی بحالی سے متعلق معاملات حل کرنے کیلئے کردار ادا کروں گا، سوشل میڈیا کے غیرذمہ درانہ استعمال کی وجہ سے مسائل پیدا ہوئے۔لندن میں سیاسی کاروباری افراد کے ساتھ ملاقاتوں میں ایکس کا مسئلہ زیربحث آیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ یہ لوگ مہنگائی اور پالیسی ریٹ کو آسمان پر لے گئے، یہ سوئچ آن آف والی بات نہیں حکومت میں سیاسی تبدیلی ہے۔ایسا نہیں کہ حکومت آئے اور سوئچ آن کرنے سے سب ٹھیک ہوجائے، ن لیگ نے منشور میں اگلے پانچ سال کا روڈ میپ دیا ہے، اب ہم نے روڈ میپ دیا ہے کوشش ہوگی کہ دسمبر2025تک مہنگائی کم ہوکرفیصد آجائے گی، 16ماہ کی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا تھا، جانے والے کہہ کر گئے تھے کہ سرنگیں بچھا کر جارہے ہیں، شہبازشریف کی قیادت میں مقابلہ کیا اور پاکستان دیوالیہ نہیں ہوا۔