جنرل باجوہ کورکمانڈر کانفرنس میں کہتا تھا کہ عمران خان جنرل فیض کو آرمی چیف بنانا چاہتا ہے،
جنرل باجوہ کورکمانڈر کانفرنس میں کہتا تھا کہ عمران خان جنرل فیض کو آرمی چیف بنانا چاہتا ہے،
جنرل فیض کو ہٹا کر جنرل باجوہ نے ذاتی فائدہ سوچا ملکی مفاد کا نہیں سوچاجنرل فیض کو آرمی چیف بنانے سے متعلق میرے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی غیررسمی گفتگو
پیپلزپارٹی کابینہ کا حصہ اس لئے نہیں بنی ان کو پتا ہے کہ سیٹ اپ نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جو بھی حکومت اس کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں، طالبان اور امریکا کے مذاکرات ہم نے کرائے، ہمارے دور میں افغان حکومت نے ٹی ٹی پی مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، جنرل باجوہ کو کہا تھا کہ جنرل فیض کو تبدیل نہ کریں وہ دہشتگردی اور افغانستان کا مسئلہ حل کرسکتے ہیں، جنرل باجوہ کورکمانڈر کانفرنس میں کہتا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جنرل فیض کو آرمی چیف بنانا چاہتا ہے، جنرل فیض کو آرمی چیف بنانے سے متعلق میرے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا، جس جنرل نے افغانستان اور امریکا کے مذاکرات کرائے اسی کو شریفوں کے کہنے پر ہٹایا گیا، جنرل فیض کو ہٹا کر جنرل باجوہ نے ذاتی فائدہ سوچا ملکی مفاد کا نہیں سوچا
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ یہ حکومت چار پانچ ماہ سے زیادہ دیر نہیں چلے گی، میں ذہنی طور پر چار پانچ ماہ جیل میں رہنے کو تیار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سابق صدر عارف علوی سے کوئی ناراضی نہیں انہوں نے معاملات حل کرانے کی پوری کوشش کی، میری طرف سے کوئی ایشو نہیں تھا دوسری طرف سے میرے نام پر کاٹا لگایا گیا تھا، ہمارے اور فوج کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کی کوشش ہورہی ہے، 23مارچ کے جلسے میں دھاندلی کا شکار بننے والی تمام جماعتوں کو دعوت دیں گے، مولانا فضل الرحمان کو بھی جلسے میں شرکت کی دعوت دیں گے، لیکن مولانا فضل الرحمان کا کسی کو پتا نہیں کہ وہ آتے ہیں یا نہیں۔